سپیکر قومی اسمبلی کا 7 ارکان کے ایوان میں داخلے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی حدودمیں ہنگامہ آرائی کرنے والے سات ارکان کے داخلے پرپابندی ختم کر دی۔

سپیکر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے والے سات ارکان پرگذشتہ روز پابندی عائد کی تھی جن میں علی نواز اعوان، عبدالمجید خان اور فہیم خان کا تعلق حکومت سے جبکہ اپوزیشن اراکین میں شیخ روحیل اصغر،علی گوہر،چودھری حامد حمید اور آغارفیع اللہ شامل تھے۔ سپیکر کے تازہ فیصلے سے متعلق اراکین اور سکیورٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی میں آج اور کل پارہ کم ہوگا، 6 مارچ سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی: ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی …