وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مسلسل احتجاج کے باعث جمعہ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹی ایل پی کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کی روشنی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
فواد چوہدری کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹی ایل پی کے ہزاروں کارکنان جمعرات کی صبح ‘کاموکی’ سے نکل کر گوجرانوالہ شہر کے قریب پہنچ چکے ہیں اور لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔