سانحہ سیالکوٹ: سری لنکن حکومت پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہے، وزیرخارجہ

سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے، جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، کوئی معاشرہ ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا، اس کی تحقیقات جاری ہیں، 118 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، میری سری لنکن وزیر خارجہ سے بات ہوئی، وزیراعظم کی سری لنکن حکومت سے بات ہوئی، سری لنکن حکومت پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہے اور چاہتی ہے کہ ذمہ داروں کو سزا ملے، ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ ذمہ داران کٹہرے میں لائے جائیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت کے ساتھ معاشرے کو بھی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، جنونی کیفیت کے سامنے بند باندھنا ہوگا، حکومت اور عوام دونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انتہا پسند سوچ کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …