لاہور ، اسلام آباد اور مری سمیت کئی شہروں میں مون سون کی پہلی بارش

لاہور ، اسلام آباد ، مری  اور  جہلم سمیت کئی شہروں میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

لاہور میں آندھی اور بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

 مری میں موسلادھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں تاریں گرگئیں جس کے بعد 8 گھنٹوں سے بجلی بند ہے۔ 

ادھر آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

دوسری جانب ملک بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت تاحال برقرار ہے جہاں کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں شدید گرمی ہے اور حبس کی صورتحال ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہروں میں بھی سورج آگ برسارہا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا تھا کہ ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں  اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آج سے 8 جولائی کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے جہاں اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

بھارت: مولانا کلیم صدیقی کو NIA-ATS عدالت کی جانب سےعمر قید کی سزا سنائی گئی

بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف ظلم اور امتیازی سلوک میں اضافہ …