اسلام آباد: ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 75 پیسے اورکے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 49 پیسےکمی کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔
سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے قیمت میں کمی نومبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی ہے جب کہ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے قیمت میں کمی اکتوبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا نے سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے لیے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یہ ویڈیوز بھی دیکھیں: