پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج رات آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام اور رات کو بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب اور نورپور تھل میں آندھی کے ساتھ بارش ہو گی۔

پی ڈی ایم کی جانب سے جاری فورکاسٹ کے مطابق لاہور، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

ایس سی او سمٹ: چینی وزیراعظم کی 11 سال بعد آج پاکستان آمد

اسلام آباد: ایس سی او سمٹ کیلئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد …