نیپرا نے بجلی ایک روپے 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق ڈسکوز کے اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 2 روپے ایک پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی لیکن اتھارٹی نے 30 مئی کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا نے سماعت کے بعد ایک روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی اور اس کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

https://youtube.com/shorts/lsXzt7f3JVM
https://youtube.com/shorts/sn0CFF1BTOo

یہ بھی چیک کریں

آج صبح پاکستان میں جزوی چاند گرہن

پاکستان میں آج صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 41 منٹ پر چاند …