وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

لاہور: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ پر 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کی منظوری دیدی، منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سطح پر عید پر 2 روز کی سرکاری چھٹی ہوگی، وفاقی ملازمین کیلئے جمعرات اور جمعہ کی چھٹی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے تین چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، 6 روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے جمعرات ،جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کل ذوالحج کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد عید 29 جون 10 ذوالحج کو منائی جائے گی۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

بھارت: مولانا کلیم صدیقی کو NIA-ATS عدالت کی جانب سےعمر قید کی سزا سنائی گئی

بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف ظلم اور امتیازی سلوک میں اضافہ …