وفاقی حکومت نے 28 جون کو بھی عیدالاضحیٰ کی تعطیل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 28 جون کو بھی عید الاضحیٰ کی تعطیل کا اعلان کر دیا۔

رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کا اعلان کر رکھا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےکابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا جس کے مطابق 29 اور 30 جون کو عید تعطیلات ہونی تھیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہونی تھی جبکہ عید الاضحیٰ کے لیے ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 2 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

ذرائع کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 28 جون کو بھی عید الاضحیٰ کی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا تاہم اب وفاقی حکومت نے 28 جون کو بھی عید الاضحیٰ پر چھٹی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث مرکزی بینک 29 اور 30 جون کو بند رہےگا۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

https://youtube.com/shorts/IjhghMmCTYc
https://youtube.com/shorts/Tz6c9Q5FENU

یہ بھی چیک کریں

بھارت: مولانا کلیم صدیقی کو NIA-ATS عدالت کی جانب سےعمر قید کی سزا سنائی گئی

بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف ظلم اور امتیازی سلوک میں اضافہ …