پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل کل سے شروع ہوگا

لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مزید مون سون بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل 25 اگست سے شروع ہوگا جو کہ 29 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں بارشیں متوقع ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلا دھار بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے، کوہ سلیمان و کیرتھر رینج میں شدید بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا اندیشہ ہے۔

ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کمشنرز، ڈی سیز، واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ ویڈوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

ایس سی او سمٹ: چینی وزیراعظم کی 11 سال بعد آج پاکستان آمد

اسلام آباد: ایس سی او سمٹ کیلئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد …