لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، اہم شاہراہیں بند

لاہور :صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہرآج پھر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث کئی شہروں میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ ، لاہور ملتان موٹروے ایم 3 جڑانوالہ تک اور موٹروے ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹرویز نے ڈرائیوار حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے لیے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں، آہستہ گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

ترجمان نے عوام سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …