پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین تھری کے آزمائشی تجربے کا مقصد میزائل کے ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کو دوبارہ جانچنا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال 20 جنوری کو اسی میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کا تجربہ ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز جانچنے کے لیے کیا گیا۔

شاہین تھری زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جس کی رینج 2 ہزار 750 کلومیٹر ہے، جو اسے بھارت کے شمال مشرق اور جزائر انڈمان اور نکوبار میں سب سے دور تک پہنچنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ کیا جاتا رہا ہے اور حالیہ عرصے میں نہ صرف پاک فوج بلکہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی استعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …