اسلام آباد: چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کثیر الجہتی اصولوں کے امین ہیں، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کاخیر مقدم کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار چینی وزیر خارجہ نے بدھ کو پاک چین تعلقات کے 70 سال منفرد دو طرفہ شراکت داری کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کو ایک دوسرے کی بھرپور ضرورت ہے۔ چین اور پاکستان کو اپنی تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا چاہیے تاکہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان اور چین مل کر عالمی امن کو فروغ دینے کےلئے ہمیشہ کام کریں گے اور اس حوالے سے کثیر القومی شراکت داری کو یقینی بنایا جائے گا۔